(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے فلسطینی نوجوان پر بے بنیاد الزامات لگا تے ہوئے تشدد کیا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں نابلس میں قابض فوجی اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی شہری 28 سالہ مراد شراعیہ کو بغیر کسی جرم کےتلاشی کے بہانے تفتیش کےلیے روکا اور نوجوان پر مزاحمتی کارکن ہونے کابے بنیاد الزام لگا کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا تاہم اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال فلسطینی نوجوان کوکس صہیونی تفتیشی مرکز میں لے جایا گیا ہے اس کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔