(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام بے گناہ فلسطینیوں کو بلا جواز کارروائیوں کے نتیجے میں صہیونی جیلوں میں تشدد اور نظر بندی کی بد ترین سزائیں دے رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی نگراں تحقیقاتی کمیٹی کلب برائے اسیران کی جانب سے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکام کے جابرانہ اقدامات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق قابض صہیونی حکومت کی فوج اور پولیس نے گذشتہ ماہ جنوری میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں بلا جواز پر تشدد چھاپہ مار کارروائیوں میں 456 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا جاچکا ہےجبکہ 105 فلسطینیوں کے خلاف عارضی نظربندی کے غیر قانونی احکامات جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فلسطینیوں کو زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان کے مکانوں کو مسمار کررہے ہیں یا انھیں فوجی چھاؤنیوں میں بدل رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمراں اس غیر قانونی ریاست کو گلے لگانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین پیش پیش ہیں ۔