(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپوں میں صہیونی غیر قانونی گرفتاری میں لیے گئے درجنوں بے گناہوں میں ایک فلسطینی بچہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں کوبر قصبے اور قصرہ میں بلاجواز کارروائی کر تے ہوئے تلاشی کے بہانےگھرو ں میں داخل ہوکر متعدد فلسطینیوں کو زدو کوب کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
صہیونی فوجی تشدد کی مزاحمت کرنے والوں پر قابض فوج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کم سے کم 18 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو صہیونی فوج نے غیر قانونی حراست کے تحت گرفتار کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپوں میں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔