(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ قابض فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات اور جائیدادوں کے انہدام کی تمام کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میںمشرق وسطی میں امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر لن ہیسٹنگز کی جانب سے صہیونی حکا م سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صہیونی بستیوں کی آبادکاری کے لیے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ملکیتی زمینوں اور مکانات کی غیر قانونی مسماری کو فوری طورپر روکا جائے اور مقامی فلسطینیوں پر تعمیرات پر عائد کردہ پابندیاں فوریطور پر اٹھائی جائیں۔
اسرائیلی حکام نے فروری کے آغاز سے ہی وہاں رہنے والے خاندانوں کے پانچ مکانات اور جائیدادیں مسمار یا ضبط کیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے ایک بیان میں حمصہ البقعیہ کے دورے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی مکانات کو مسمار کررہاہےجو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ان اقدامات کو مذید بڑھاتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود بے گھر فلسطینیوں کے خیمے، سپلائی، پانی کے ٹینکوں اور مویشیوں کے چارے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔