(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 591 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ گذشتہ روز مزید10 مریض اس وبا سے چل بسے۔
مقبوضہ فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر مائی الکیلہ کی جانب سے آج کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید10 مریض ہلاک ہوگئے۔ جو کہ ایک بڑی تعداد ہےجبکہ فلسطینی اسپتالوں میں اس وقت 72شہریوں کی کورونا کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے اسکے علاوہ24 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سےمتاثر ہونے والے افراد کی صحت یابی کی شرح 93.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ کورونا متاثرین کی شرح 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔