(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٹوئٹر پر اپنے پہلے پیغام میں اماراتی سفیر نے عربی ،انگریزی اور عبرانی زبان میں مرحبا،بروشمث ،حبایم ، خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے حالیہ متعین ہونے والے 40 سالہ پہلے سفیر محمد الخاجہ نے صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں اپنی ذمہ دارایاں سنبھالنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پہلے آفیشل پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اسرائیل میں امارات کے پہلے سفیرکی حیثیت سے اپنے سرکاری اکاؤنٹ سے پیغام رسانی شروع کرنے پر خوشی ہورہی ہے، میں اماراتیوں اور اسرائیلیو ں کے درمیا ن تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں تاکہ ہم اپنے عوام اور خطے بھر کے لیےامن، مفاہمت اور خوش حالی کو فروغ دے سکیں۔
محمد الخواجہ کی جانب سے انگریزی ،عربی اور عبرانی زبان میں مرحبا، بروشمن ،حبایم ، خوش آمدیدکہا گیا اور واضاحت کی کہ ہم متحدہ عرب امارات سے متعلق معلومات اور خبریں جاری کریں گے،اپنے عوام اور خطے بھرمیں امن، مفاہمت اور خوش حالی کو فروغ دیں گے۔
واضح رہے کہ امارتی سفیر محمد محمودالخاجہ نے گذشتہ اتوار کو حاکمِ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشدال مکتوم سے اپنے سفارتی عہدے کا حلف لیا تھا اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے 13اگست 2020ء کو صیہونی ریاست کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا جبکہ 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے شدہ معاہدۂ ابراہم پر دستخط کیے تھے۔یو اے ای نے مصر اور اردن کے اسرائیل سے امن معاہدوں کے بعد معمول کے تعلقات استوار کیے تھے۔