(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی عدالت میں فلسطینی قیدی کی سماعت کو روک کر نوجوان کی قید کو طول دیتے ہوئے صہیونی جیل میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل میں قابض غیر قانونی قید کے تحت حراست میں لیے گئے اریحا کے رہائشی فلسطینی نوجوان حسن شاکر جلایطہ کے مقدمے کی سماعت صہیونی عدالت نے ڈیڑھ ماہ کے لیے بغیر کسی معقول وجہ کےموخر کردی جس کے بعد قیدی کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے صہیونی غیر قانونی عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر تے ہوئےالزام عائد کیا گیا ہے کہ قابض جیل انتظامیہ اورصہیونی عدلیہ کی ملی بگھت سے مظلوم فلسطینی پرمختلف بہانوں سے تشددکے لیےاس کی پیشی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔