(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی غیر قانونی عقوبت خانوںمیں اسیر کی درجنوں مرتبہ رہائی کی درخواست کو مستردکیا گیاتاہم گزشتہ روز 20سال بعد فلسطینی باشندے کو رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے نابلس سے تعلق رکھنے والےشاھرکو اسرائیلی عقوبت خانوں میں زندگی کے20 برس گزارنے کے بعد بالآخرگزشتہ روز رہا کردیا گیا ،فلسطینی قیدی کو صہیونی غیر قانونی جیل میں قید کے دوران متعدد بار تشددکیا گیا اور تکلیف دینے کیلئے نت نئے انتقامی اور وحشیانہ حربوں کا استعمال کیا جاتا رہا جبکہ اہلخانہ کی جانب سےاسیر کی قید کے دوران دی گئی رہائی کی متعدد درخواستوں کو بھی مسترد کیا جاتا رہا ہے تاہم 20 سال کی طویل مدت صہیونی جیلوں میں گزارنے والے بے گناہ فلسطینی باشندے کو ایک روز قبل رہائی کے بعد ان کے اہلخانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔