(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی جانب سے دمشق پر میزائل حملہ کیا جس کو شامی ایئر ڈیفینس سسٹم نےناکام بنادیا، میزائل سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے غیر قانونی طورپر زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل سے حملہ کیا جس کو شام کے فضائی دفاعی نظام نے ہد ف تک پہنچنے سے قبل فضاء میں تباہ کردیا تاہم اس کے ملبے سے املاک کو نقصان پہنچا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاجارہا ہے اس سے قبل 3فروری کو بھی صیہونی ریاست نے جنوبی شام مں مختلف اہداف پر زمین سے زمین اور فضا سے زمین پر نشانہ بنانے والے میزائل داغے تھے، جس میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ملی۔