• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر روکی جائے، برطانیہ

پیر 15-02-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
illegal construction-Palestine-British Consul General

Stop construction of illegal Zionist settlements in occupied Palestine, UK

0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں تعینات برطانوی قونصل جنرل نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طورپر بستیوں کی تعمیرات کو روکے۔

مقبوضہ فلسطین میں تعینات برطانوی قونصل جنرل فلپ ہال نے فلسطینی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے صیہونی آبادکاری اور یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعمیرات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تیزی سے تعمیر ہونے والی غیر قانونی صیہونی بستیاں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ دو ریاستی حل کےدرمیان سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ کھل کر بات کر رہے ہیں۔

برطانوی قونصل جنرل نے نہتے فلسطینیوں پر غیر قانونی مسلح صیہونی آبادکاروں کے حملوں پر تشویش کا اظہار  کرتےہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سال مشکل کے تھے اس دوران مصالحت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی خاص طورپر جب امریکا  نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا تاہم برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکمومت تسلیم نہیں کیا۔

فلسطینی عوام کے لئے برطانوی حمایت کے بارے میں  ہال نے کہا کہ برطانیہ فلسطینی  حکومت کے ذریعے فلسطین کو صحت اور تعلمم کے شعبوں میں مدد کے علاوہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کا ادارہ، یو این آر ڈبلیو اے کو بھی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

برطانیہ کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ادارے "اونروا” سمیت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں امداد کو جاری رکھے گی۔

Tags: برطانوی قونصل جنرل فلپ ہالفلسطینی پناہ گزینمقبوضہ بیت المقدسیہودی بستیاںیو این آر ڈبلیو اے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.