(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے علاقے پر دھاوا بولا جس میں متعدد بے گناہ فلسطینی تشدد کا نشانہ بنے، فوجی کارروائی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قلقیلیہ کے مشرقی قصبے کفرقدوم میںقابض فوجی اہلکاروں نے بلا جواز کارروائی کر تے ہوئےعلاقے کا گھیراؤکیا اورگھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کا امتیاز کیے بغیر درجنوں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں فلسطینی باشندوں نے پیٹرول بموں اور پتھراؤ کی مدد سے صہیونی تشدد کا سامنا کرتے ہوئے فوج کا مقابلہ کیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے درجنوں فلسطینی جھڑپوں کے دوران حراست میں لےلیے گئےجبکہ فوج کی جانب سے فلسطینی آبادی پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کے گولے برسائے گئے اور ربر کی دھاتی گولیوں سے فائر کیے گئےجس کے باعث درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ صہیو نی فوج کی بے دریغ آنسو گیس شیلنگ کے نتیجےمیں متعدد افراد کو سانس گھٹنے کی تکلیف سے گزرناپڑا۔