(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی اندھا دھندفائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی، درجنوں گرفتار،
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیو نی ریاست اسرائیل میں نابلس کے مشرق میں بیت دجن قصبے میں قابض فوج کی گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے خلاف فلسطینی باشندوں اور قابض فوج کے مابین پر تشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں نے صہیو نی فوج پر سنگ باری کی اور گھریلوساخت کےپیٹرول بموں سے صہیونی فوج کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ تصادم میں صہیونی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
صہیونی فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے ساتھ صہیونی غیر قانونی تفتیشی مراکز میں پوچھ گچھ جاری ہے۔