(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مفاہمت کے حصول اور قومی شراکت کی طرف جانے کی واحد اور اہم ضمانت یہ ہےکہ حماس اور فتح کو ہمارے لوگوں کا احساس ہے اور ہم اس مقصد کو آخر تک حاصل کریں گے۔
فلسطینی چینل الاقصیٰ سے مصری صدر السیسی کی ثالثی سے قاہرہ میں فلسطینی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کیلئے ہونے والے کامیاب مذکرات پر بات کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری نے کہا ہے کہ حماس کا قومی شراکت داری کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا واضح اور آخری فیصلہ ہےاور ہم پوری ثابت قدمی کے ساتھ اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے قاہرہ میں حماس، فتح اور تمام فلسطینی دھڑوں کے مابین ہونے والی بات چیت فلسطینی مکالمے کا ایک کامایب ترین مرحلہ ہےجس کے دیرپا نتائج حاصل ہوں گے، العاروری نے کہا کہ فلسطینی قوتوں مں تقسیم کا خاتمہ، شراکت کی تعمیر اور تقسیم سے پیدا ہونے والی پریشانیوںکا خاتمہ حماس کی اہم ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔