(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں لوگوں کے 1618کوروناوائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں56 افراد میں وائرس کی نشان دہی کی گئی ہےجس کے بعد کورونا کے متاثرین کی شرح 9.1 فیصدہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا سے متعلق صورت حال کے حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1618 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے56 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ وبا کے ہاتھوں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس سے اب تک کےمتاثرین کی مجموعی طور پر شرح 9.1 فیصدپہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 48450 ہےجبکہ وبا سے 529 اموات ہوئی ہیں اس کے ساتھ ہی اسپتال میں طبی امداد حاصل کرنے والےمتاثرین کی کل تعداد64 ہے۔