(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) احتجاجی ریلی کے شرکاء نے دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ایتھنز میں قائم بھارتی سفارتخانے پہنچ کر بھارت مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور پرچم نذر آتش کئے۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سےیونان میں بسنے والی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام ایک احتجاجی موٹر کارریلی کا انعقاد کیا، موٹر کار ریلی کے شرکاء دارالحکومت ایتھنز کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بھارتی سفارتخانے پہنچے ور کشمیرکی آزادی سمیت انڈیا مردہ باد کے فلک شگاف نعرےبلند کئے ۔
فرینڈ ز آف کشمیر کیجانب سے بھارتی سفارتخانہ کو مذمتی قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں کشمیر میں جاری بھارتی ظلم اوربربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بھارت گزشتہ 73سالوں سے جاری کشمیر پراپنا ناجائز قبضہ فوری ختم کرے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیر کے مسئلے کوجلد حل کرے۔