(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ انصاف نے ثابت کردیا ہے کہ یہ ایک سیاسی ادارہ ہے جس کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
جمعہ کو ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے 1967 سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر اپنے دائرہ اختیار میں توسیع کے فیصلے جو فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرائم کی تحقیقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ "آج ، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک سیاسی ادارہ ہے نہ کہ عدالتی ادارہ”اس کا انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ادارہ یہودیوں کے خلاف کام کررہا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ایڈورڈ نیڈ پرائس نے اس اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ، عالمی فوجداری عدالت برائے انصاف کی جانب سے خطے میں دائرہ اختیار دائر کرنے کی کوشش کے بارے میں امریکہ کو "شدید خدشات” ہیں ، "ہم اس سے فیصلے سے واقف ہیں اور اس کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔