• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسئلہ کشمیر مذاکرات و قراردادوں سے نہیں مسلح جدوجہد سے حل ہوگا، فلسطین فاؤنڈیشن

جمعہ 05-02-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مسئلہ کشمیر مذاکرات و قراردادوں سے نہیں مسلح جدوجہد سے حل ہوگا، فلسطین فاؤنڈیشن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، مسئلہ کشمیرکا واحد حل مسلح جدوجہد ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کشمیرکاز کی مکمل حمایت کرتی ہےاور ان مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مسلم پرویز، محفوظ یار خان، میجر (ر)قمرعباس، مولانا باقر زیدی، علامہ قاضی نورانی، اسرار عباسی، ارشد نقوی، پرش ازہر ہمدانی، طارق حسن، کرامت علی، مطلوب اعوان، قاضی زاہد اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے ادارے کو بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر خاموشی پر شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور نہتے کشمیروں کے خلاف انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، اقوام متحدہ امریکہ و مغربی مفادات کا تحفظ کرنے کا ادارہ بن گیا ہےجو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی سنگین جارحت پر خاموش ہے، اقوام متحدہ کا کام بھارت کے مظالم کی مذمت کرنا نہں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم پر خاموش نہں رہ سکتے، کشمیرکاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ حمایت جاری رہےگی، کشمیرمیں بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، مسئلہ کشمیرکا حل مذاکرات یا قراردادوں سے ممکن نہں بلکہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

رہنماؤں نے حکومت پاکستان سےمطالبہ کیا ہے کہ کشمیری عوام ستر سال سے مزاحمت کر رہے ہیں حکومت بیانات سے بڑھ کرمظلوم کشمیریوں کی عملی طور پر مدد کرے، کشمیری مزاحمت کو مضبوط بنائے۔

کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاعلاج صرف اور صرف بھارت کو منہ توڑ جواب سے دیا جا سکتا ہے۔

حکومت پاکستان سمیت کشمیردوست قوتیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بجائے بھارت کے مظالم کا تعاقب کریں، کشمری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

Tags: اقوام متحدہبھارتی ریاستی دہشتگردیفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانقائد اعظممسئلہ کشمیریوم استحصال کشمیریوم یکجہتی کشمیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.