(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کورونا سے متاثرہ فلسطینی اسیر کو مکمل علاج سے قبل ہی دوبارہ جیل منتقل کر دیاگیا تھا جس کے باعث قیدی کی حالت بگڑ گئی۔
قیدی کلب برائے فلسطینی اسیران کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے فلسطینیوں میں مجرمانہ غفلت کے باعث کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلاؤ کے بعدمتعدد فلسطینی قیدی وبا کاشکار ہوکر سنگین صورت حال سے گزر رہے ہیں جہاں انہیں طبی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر میسر ہیں۔
قیدی کلب کے مطابق گذشتہ روز انہی قیدیوں میں اسیر ایمن سدرکی کورونا کے باعث دوبارہ حالت بگڑنے کے بعد صہیونی جیل حکام نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر اسیر ایمن سدر کو اس سے قبل بھی ہسپتال لایا گیا تھا مگرصہیونی جیل حراستی انتظامیہ کی جانب سے صورت حال کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے ایمن سدرکو مکمل طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور ادھورے علاج کے ساتھ ہی دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔