(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پر فلسطینی باشندوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ کے مقام پر تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور فلسطینی شہریوں کو سر عام تضحیک کا نشانہ بنایا جس کے خلاف فلسطنی حریت پسندوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور انہوںنے قابض فوج پر سنگ باری کی۔
فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے قابض فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی اور آنسو گیس کی بے تحاشہ شیلنگ سے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔