(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوج نے صہیونی مذہبی جنونی آباد کاروں کی شناخت پر متعدد فلسطینیوں کو علی الصبح گرفتار کرلیا۔
ذرائع کےمطابق آج صبح مقبوضہ فلسطین کےمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی جانب سے کی گئی پر تشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
صہیونی فوجی دستوں نے شمال مغرب میں واقع جینن شہر اور طیبہ گاؤں پر دھاوا بولا اور فلسطینی گھروں میں داخل ہوکردرجنوں شہریوں کو گرفتار کرلیاجبکہ طولکرم ،شن بیت اور بیت لحم سمیت کئی شہروں میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر بے گناہ لوگوں کو حراست میں لیتے ہوئے نا معلوم تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ شب بیت الحم میں صہیونی آباد کاروں نے پتھراؤ کر کے سڑک بند کرکے شر پسندی پھیلانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بناتے ہوئے فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے بعد صہیونی آباد کارموقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم آج صبح قابض فوج کی جانب سے صہیونی شر پسند آباد کاروں کی نشان دہی پر یہ غیر قانونی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔