(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطینی قیدی کی نظربندی میں اگلے ماہ تک مزید توسیع کردی ہے۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز غاصب صہیونی خود ساختہ عدالت نےمقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان هيثم نسيم خويس کی صہیونی غیر قانونی نظر بندی میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے اگلے ماہ تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔
صہیونی انتظامی حراست میں نظر بند فلسطینی نوجوان هيثم نسيم خويس کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صہیونی جبر اور صعوبتیں برداشت کر نے والے بے قصور نوجوان کے خلاف قابض فوج کی جانب سے لگائے گئے الزامات بھی اب تک ثابت نہیں کیے گئے ہیں جس کے بعد نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے صہیونی عدالت کے آگے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔