(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں حماس رہنماؤں نے بتایا ہے کہ انھیں اسرائیلی حکام کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھنےو الے ھاتم ناجی امر نے ترک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست کی خفیہ ایجنسی کے حکام نے انھیں گذشتہ دو روز قبل طلب کرکے فلسطین میں ہونےوالے انتخابات میں آزاد حیثیت یا قبائلی ٹکٹ پر حصہ لینے پر اسرار کیا ہے جبکہ حماس کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں طویل قید کی دھمکیاں دی ہیں۔
صیہونی ریاست کے نیوز چینل 12میں صیہونی دفاعی تجزیہ کاروں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور 31 اگست کو نیشنل کونسل کے انتخابات میں حماس پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کریں، اسے فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں داخل ہونے سے روکیں اور مغربی کنارے میں اس کی طاقت کو دوبارہ بحال ہونے سے بھی روکا جائے۔