(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی عدالت سے نہتے فلسطینیوں پر تشدد جاری رکھنے کیلئے ان کی مدت حراست میں غیر معنیہ مدت کیلئے توسیع معمول بن چکی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے رہائشی فلسطینی نوجوان سفیان عجلونی کو بغیر کسی جرم کے غیرقانونی انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت آٹھ ماہ قید کا حکم سنا یاتھا جس میں گذشتہ روز مزید 3ماہ تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان سفیان عجلونی کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی فوجی عدالت کی جانب سے ان کے بیٹے کو مزید 3 ماہ کی قابل توسیع قیدمیں منتقل کردیا گیا ہےجس کا مطلب نوجوان پرمسلسل تشددکو جاری رکھنا ہے۔