(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی شہری زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر غیر قانونی شرپسند صیہونی مسلح آبادکاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی شہریوں پر گھات لگاکر حملہ کیا تاہم غیر متوقع طورپر فلسطینی شہریوں کی جوابی کارروائی میں ایک شرپسند صیہونی آبادکار شدید زخمی ہوگیا۔
قابض فوج کے ترجمان نے شرپسند صیہونیوں کے حملے کو اسرائیلی شہریوں پر حملہ بتاتے ہوئے حقائق کو مسخ کیا اور کہا ہے کہ یہودی آبادکار یہودی کالونی کے باہر کھیل کود میںمصروف تھے کہ فلسطینیوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے ایک آباد کار شدید زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقع کے بعدقابض فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے عراق بورین کا محاصرہ کیا اور تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل سیل کردیئے۔
قابض فوج نےتفتیشی کتوں کے ہمراہ فلسطینیوںکے گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔