(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مجبور فلسطینیوں کو بین الاقوامی برادری کی جانب سےکچھ عرصہ قبل ہی یہ عارضی گھر فراہم کیے تھے۔
مقامی عہدیدارمعتز بشارت کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں طوباس کے مشرق میں واقع وادی خربت یرزہ میں صہیونی بلڈوزروں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے فلسطینی جنہیں عارضی طور پر عالمی برادری کی جانب سےاس مقام پر بسایا گیا تھا صہیونی بلدیاتی ادارے کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہےجس کے مطابق خربت یرزہ میں فلسطینی گھرانوں کی رہائش کو بھی غیر قانونی قرار دی دیا گیا ہے اورانہیں مطلع کیا گیا ہےکہ وہ خود اپنےگھروں کو منہدم کردیں دوسری صورت میں ان کے عارضی گھروں کو علاقے سے ہٹا دیا جائے گا جس کا ان سے جرمانہ بھی لیا جائے گا۔
قابض فوج کی جانب سے گھروں کے انہدام کی کارروائی کے لیے فلسطینی باشندوں کو صرف 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کےہاتھوں بے گھر فلسطینیوںکو یہ عارضی گھر صہیونی فوج کے ہاتھوں پرانے گھر مسمار کئے جانے کے بعد بین االاقوامی اداروں کی جانب سے چند ماہ قبل ہی فراہم کئے گئے تھے۔