(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )ترجمان فلسطینی اتھارٹی کاکہنا ہےکہ صیہونی ریاست ہر اس طریقہ کار کو اختیار کررہی ہے جو مسئلہ فلسطین کے ممکنہ حل سے مزید دور کررہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نےمقبوضہ مغربی کنارےاور بیت المقدس میں7 یہودی کالونیوں میں مزید 2600 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے فیصلے پرجاری کردہ ٹینڈز پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت دو ریاستی حل کے تمام امکانات کو تباہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہےاور نئی امریکی انتظامیہ کے سامنے مشرق وسطیٰمیں پائیدارامن کے قیام کے لیے کوششوں میں مزید رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
انھو ں نےکہا کہ صیہونی ریاست ہراس طریقہ کار کو اختیار کررہی ہے جو مسئلہ فلسطین کے ممکنہ حل سے مزید دور کررہا ہے۔
واضح رہے کہ اردن اور ترکی نے بھی فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آباد کاری کے تازہ منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی آبادکاری کے تازہ منصوبوں پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔