(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی پیشیوں کو مختلف بہانوں سے جان بوجھ کر روکا جارہا ہے جس کے باعث قیدیوں کے خاندان کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض عدالت نے مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے علاقے قریوت کے رہائشی 2فلسطینی قیدیوں را تب حسین اور حمزہ کساب کے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہےجس کے بعد قیدیوں کے خاندان کی جانب سے صہیونی جیل حکام کے خلاف شدید احتجاجی مظا ہرہ کیا جارہا ہے۔
فلسطینی نوجوانوں کےمقدمے کی سماعت میں تاخیر سے متعلق فلسطینی خاندان اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نوجوانوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور اس سلسلے کو مزید طول دینے کے لیے عدالت اور جیل حکام کی ملی بگھت سے آئے دن پیشیوں کی تاریخیں منسوخ کی جارہی ہیں۔