(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی قیدی کی سماعت کو روک کر نوجوان کی قید کو طول دیتے ہوئے صہیونی جیل میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی عدالت کی جانب سے گذشتہ روز بیت المقدس کے شہر ابو دیس شرق سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی نوجوان یزن دندن کے مقدمے کی سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے آئندہ ماہ تک روک دیا گیا ہے۔
صہیونی جیل حکام نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ فلسطینی قیدی کے مقدمے کی سماعت کو مختلف بہانوں سے روک کرمجبور فلسطینی اور اس کے خاندان کو ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا شکا ر کیا جارہا ہے۔