(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی انتظامی حراست میں تفتیش کے بہانے لائے جانے والے فلسطینی بچے کو 20 روز سے صہیونی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 16سالہ فلسطینی بچے عبد الرحمٰن البشیتی کو قابض صہیونی فوج کی جانب سے 20روز قبل بغیر کسی جرم کے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے بہانے المسکوبیہ حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا۔
صہیونی قیدمیں 20 روز گزرجانے کے باوجود غاصب فوج کی جانب سے ذیابیطس کے مریض عبدالرحمٰن البشیتی کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایئے جانے پر قیدی بچے کے والدین کی جانب سے بچے کی بے گناہی اور سخت علالت کے باعث فوری رہائی کے لیے احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی عقوبت خانہ المسکوبیہ جیل میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جاری صہیونی جیل حکام کے غیر انسانی سلوک کے پیش نظر فلسطینی بچے عبدالرحمٰن البشیتی کے والدین کو اس کی بیماری کے بگڑنے کے شدید خطرات لاحق ہیں جس کے نتیجے میں عبدالرحمٰن البشیتی کی حالت خراب ہو سکتی ہے۔