(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )متحدہ عرب امارات نےکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں پر ویزے کے بغیر امارات میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صہیونی ریاست خصوصا غزہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو یکم جولائی 2021 تک معطل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی شہریوں کو امارات میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت ایک معاہدے کے مطابق حاصل تھی جو کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ کے نام سے طے پایا تھاجسے فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے بھی تشبیہ دیا جاتا ہے ۔