(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزارت صحت کے مطابق 5000 روسی ویکسین کا پہلا دستہ آج در آمد کر لیا جائے گا۔
عبرانی نشریاتی ادارے چینل13 کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی وزارت صحت کے ڈائریکٹر عبد ربہ لوطن کی جانب سے بیا ن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق روس کی جانب سے بھیجی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سپوتنک وی کا پہلہ دستہ آج شام وزیر برائے امور حسین الشیخ کی سربراہی میں اردن کے راستے اسرائیل پہنچے گی جس سے قریب 5000 مریض مستفید ہوسکیں گے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا یہ پہلا دستہ کورونا کے متاثرین مریضوں تک مرحلہ وار پہنچے گا جس کی منظوری وزارت صحت کی جانب سے دی جائے گی۔
خیال رہے کہ روسی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تیار کی گئی اس کی ویکسین سپوتنک وی مرض کے خلاف 90 فیصد سے زائد موثر ہے اور ویکسین کو ہرطرح سے آزمایا گیا ہے اور اسے مؤثر پایا گیا ہے۔