(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض جیل میں قید بیٹے حسین المسالمہ سے صرف7 منٹ کی ملاقات کرائی گئی، میری کوئی اور خواہش نہیں بس اپنے بیٹے کے ساتھ ہی مرنا چاہتا ہوں، فلسطینی باپ کی اپیل
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی کینسر کے مریض فلسطینی قیدی حسین المسالمہ کی بیماری کے حوالے سے گذشتہ4 روز سے مسلسل دھرنے کے بعد صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سےاسیر حسین المسالمہ کے والد کو صرف 7 منٹ کے لئے ان سے ملنے کی اجازت ملی جبکہ ان کی والدہ کو ملاقات سے محروم رکھا گیا جسکے باعث شدید علیل المسالمہ کی مسلسل بگڑتی حالت کے نتیجے میں اسیر کے والد کی جانب سے صہیونی حکام سے دکھی اپیل کی گئی ہےکہ انہیں ہر گزرتے لمحے میں موت کے قریب جاتے ہوئے اپنے بیٹے کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ آخری وقت میں اس کے قریب رہ سکیں ۔
خیال رہے کہ 4 روز قبل اسیر کے اہل خانہ کی جانب سے بے گناہ کینسر کے مریض حسین کی غیر قانونی صہیونی قید کے خلاف دھرنے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حسین محمد المسالمہ کی حالت کے پیش نظر صہیونی عدالت فلسطینی قیدی کو فوری رہائی یا علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی کےمطالبےمیں سے کسی ایک کی منظوری دے جس کے بعد حسین کے والد کی ان سے چند لمحےکی ملاقات کرائیگئی ہے۔