(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی مذہبی جنونی آبادکاروں کا گروہ شر پسندی پھیلاتے ہوئے عبادت میں مشغول نمازیوں کے سامنےکھڑا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کی مکمل سر پرستی میں صہیونی آبادکاروں کے گروہ نے مسجد اقصی میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مذہبی اشتعال انگیزی کو ہوا دی اور عبادت میں مصروف مسلمان فلسطینی نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالتے ہوئے ان کے آگے کھڑے ہوکر مسجد میں غاصب ریاست کی جانب سے دیے گئے ناجائز اختیارات کا بھر پور اظہار کیا اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مجبور فلسطینی مسلمانوں کی دل آزاری کی۔
قابض فوج کی سرپرستی میں صہیونی آبادکارون نے نمازیون پر نا مناسب فقرے کسے اور مسجد کے صحنوں میں شرپسندی پھیلاتے ہوئے شوروغل کیا۔