• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی قذاقی اور ظلم پر نہ خاموش رہے نہ رہیں گے: ایردوان

ہفتہ 19-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep19

ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے نہ تو ماضی میں صہیونی جارحیت اور ظلم پر خاموشی اختیار کی اور نہ ہی صہیونی قذاقی اور مظالم پر آئندہ خاموشی اختیار کی جائے گی۔ مئی کے آخر میں عالمی سمندر میں غزہ کے امدادی بحری بیڑے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ بدترین جارحیت ہے، اس کی مکمل تحقیقات تک ترک اس کا تعاقب جاری رکھے گا۔
ترک نیوز ایجنسی” اناضول” کے مطابق جمعہ کی شام ترک وزیراعظم نے حکمران حماعت "انصاف و ترقی” کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طیب ایردوان نے کہا کہ ان کا ملک فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے مجرموں کا تعاقب جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ترکی عالمی سمندر میں امدادی جہازوں پر اسرائیلی حملے پر خاموشی اختیار کرے گا لیکن ترکی نے ایسا نہیں کیا بلکہ صہیونی جارحیت کی کھل کر مذمت کی اور اس مذمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اسرائیلی مظالم اور قذاقی پر خاموش نہیں رہا اور آئندہ بھی اس طرح کے واقعات میں خاموشی نہیں برتی جائے گی۔ عالمی سمندری حدود میں امن مشن اور امدادی جہازوں پر فوج کشی کرنا ریاستی دہشت گردی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی مدد کے لیے آئینی دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.