(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج نے ایک اور فلسطینی اسکول اور مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
مزاحمت اور تحفظ کمیٹی کے کو آرڈینیٹر فواد عمرکا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں یطہ کےمقام پر قائم ام قصہ پرائمری اسکول اور ایک زیر تعمیر مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔
اسکول کے پرنسپل ، یوسف باسعتہ نے بتایا کہ مذکورہ اسکول میں امہ قصہ اور سرج برادری کے کم سے کم 50 طلباء زیر تعلیم ہیں جو اگر مسمار کیا جاتا ہے تو یہ تمام بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہوجائیں گے ۔