(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی فوج گھروں پر دھاوا بول کر نہتے اور بے گناہ شہریوں پر کالعدم تنظیموں سے تعلق کےبے بنیاد الزامات لگا کر حراستی مرکزمنتقل کردیتی ہے جہاں انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ابودیس قصبے میں قابض صہیونی فوج نے دو نوجوانوں، محمد اور علی عفانہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نےمتعدد افراد کو گھر گھر تلاشی کےدوران تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے تشدد کیا اورنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
خیال رہے کہ دونوں نوجوانوں پر صہیونی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق مزاحمتی کا لعدم تنظیم سے ہے۔