(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے قابض حکومت کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے طرز عمل کے خلاف مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی غیر قانونی ریاست میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف پلوں اور سڑک کے جنکشنوں پر مظاہرین کے اجتماعات دیکھنے میں آئے جن میں سینکڑوں افراد نےشرکت کرتے ہوئے قیصریہ شہر میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے تل ابیب کی بالفور اسٹریٹ پر ان کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے لگاتارگذشتہ 30 ہفتوں سے جاری ہیں جن میں مظاہرین کا وزیر اعظم نیتن یاہو کی وزارت عظمی سے علیحدگی اور بدعنوانی کے الزامات پر ان کے مقدمے کی سماعت کا مطالبہ کیا جارہا ہے ساتھ ہی ان کی کورونا وائرس کے بحران کے حوالے سے بھی غلط بیانی سامنے آئی ہےجس کے باعث اسرائیل میں معاشی صورتحال خراب ہوئی تھی۔
صہیونی پولیس کی جانب سےاس مارچ میں شامل مظاہرین پر نظر رکھنے کے لیے مختلف گلیوں اور چوراہوں پر بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ نیتن یاہو کے گھرکے قریب بھی پولیس کی موجودگی کویقینی بنایا گیا تاکہ مظاہرین کی جانب سے ان کے گھر کو براہ راست نشانہ نہ بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ تل ابیب میں ہر ہفتہ کےروزا سرائیلی عوام کی حکومت کے خلاف یہ احتجاجی مارچ جو پولیس کے ساتھ برسرپیکار ہوتے ہیں آدھی رات تک جاری رہتی ہے۔