(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجی عدالت نے کفرقدوم کے رہائشی 38سالہ فلسطینی ابو الاخراس کو 48 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے کفرقدوم کے رہائشی فلسطینی قیدی ابوالاخراس کوغاصب فوج نے 2020 ستمبر میں حراست میں لیا تھا۔
ابو الاخراس پر قابض ریاست کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ چار سال تک جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی ناجائز ریاست کے خلاف آواز اٹھانے والے فلسطینی باشندوں کی بڑی تعداد صہیونی عقوبت خانوں میں قید ہے اور جن پر صہیونی جیلوں میں غیرانسانی سزائیں تجویز کی جا تی ہیں۔