(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض فوجی حراست میں لیا جانے والا 14سالہ فلسطینی بچہ زیابیطس کا مریض ہےاور صحت کی خرابی کاشکار ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی کارروائی کےدوران فلسطینی گھروں میں داخل ہوکر حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں میں سے 14 سالہ بچہ عبد الرحمٰن البشیتی بھی ہے جسے زیابیطس کا مرض لاحق ہے کوصہیونی فوج نے تشدد کے بعد حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تاہم صہیونی فوجی حراست میں آنے والے عبد الرحمٰن البشیتی کے والدین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسیر کی بیماری کی شدید نوعیت کا اظہار کرتے ہوئےرہائی کی اپیل کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ 2000کے بعدمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران17ہزار کم سن فلسطینیوں کو حراست میں لیاگیا جن میں بعض کی عمریں 10 سال سے کم ہیں جبکہ صیہونی ریاست نے مجد، عوفر اور دامون جیلیں بچوں اور فلسطینی خواتین کے لیے مختص کررکھی ہیں۔