(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی دستےفلسطینی علاقوں میں بلاجواز کارروائی کرتے ہوئے لوگوں پر تشدداور بڑے پیمانے پر لوٹ مارکرتے ہیں جنہیں روکنےکے لیے فلسطینی باشندے پتھراؤ اورپیٹرول بموں کا سہارہ لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علی الصبح قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ میں جلزون میں پناہ گزین کیمپ کے رہائشی فلسطینی نوجوان عبد الفتاح کو ان کے گھرسےگرفتار کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج کی جانب سے گرفتار نوجوان پر فوجییوں پرپتھراؤ کا الزام عائدکیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان کو صہیونی غیر قانونی حراستی مرکز منتقل کر تےہوئے نظر بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نہتے فلسطینی باشندےصہیونی فوجی گاڑیوں اور مسلحہ اہلکاروں کو پتھراؤ اورگھروں میں تیار کردہ دیسی ساخت کے پیٹرول بموں کی مدد سے علاقے میں در اندازی اور لوٹ مار سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔