(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل میں یہودی قوم کو فلسطینیوں پر برتری دلانے کی کوشش کی جاتی ہےصیہونی حکومت اور ریاستی نظام تشدد پر مبنی پالیسیوًں کو فروغ دے رہی ہے۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے انفارمیشن سینٹر برائے ہیومن رائٹس’ بتسلیم’ نے صہیونی ریاست کی غیر انسانی پالیسوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے۔
‘بتسلیم’ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی ریاست کے نسل پرستانہ اقدامات پر روشنی ڈالی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست جس نظام پر چل رہی ہے اس کے اہداف میں فلسطینیوں کی اراضی پرقبضہ کرنا ہے اور اس کی پالیسیوں کا مرکز بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں سے عبارت ہے۔
اسرائیل میں یہودی قوم کو فلسطینیوں پر برتری دلانے کی کوشش کی جاتی ہے صیہونی ریاست ایک ایسے اصول پر عمل پیرا ہے جس میں دریائے اردن سے بحر مردار تک کے علاقے پر ایک طرح کی حکومت کےقیام کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور ریاستی نظام تشدد پر مبنی پالیسیوًں کو فروغ دے رہا ہے۔