(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست ربر کی دھاتی گولیاں برسائی گئیں اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ بسمہ طبعون میں چند روز قبل صہیونی پولیس کی جارحیت کے نتیجے میں گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان بشار زبيدات کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینی باشندوں پرحملہ کرتے ہوئےبد ترین تشدد کیا گیا جس کے بعد صہیونی فوج اور مظاہرین کے مابین زبردست جھڑپیں شروع ہوگئیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ساتھ ہی مظاہرے میں شریک فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی غاصب صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا گیااور صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں دھاتی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم قابض فوج اندھا دھند کی فائرنگ کےنتیجے میں مظاہرین کو منتشر ہونا پڑا۔
خیال رہے کہ چند روزقبل بھی ایسے ہی ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر براہ راست ربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائی گئی تھیں جس کا نشانہ بننے والا فلسطینی نوجوان بشار زبيدات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا۔