(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اپنی تصاویر کے ذریعے دنیا کو غاصب صہیونی غیر قانونی ریاست کی اصل شکل دکھانے والا فلسطینی شہری صہیونی تشدد اور تباہ کاری کی زد میں آگیا۔
غیر قانونی اسرائیلی ریاست میں صہیونی ظلم وجبر کی بولتی تصویریں بنانے والا مقبوضہ فلسطینی علاقے العیزریہ کا رہائشی فلسطینی خطاط عامر ابو الریش پر صہیونی کارروائی کے نتیجے میں گذشتہ روز قابض فوج نے دھاوا بول کر نہتے فلسطینی پر تشدد کیا جبکہ فلسطینی کے خطاطی کے سامان کو ضبط کرتے ہوئے اس کے مکان اور دکان پر موجود تمام مواد کو تباہ کردیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے عامر ابو الریش کو غاصب ریاست کی مخالفت میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا پردہ فاش کرنے کی پاداش میں سنگین نتائج کے لیے اس تباہی کی شکل میں تنبیہ کی گئی ہے۔