(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست چاہتی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے سے قبل جنتی جلدی اور جتنی نئے آبادکاروں کو مقبوضہ فلسطین میں بسانہ ممکن ہو اس پر عمل درآمد کرلیا جائے۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار "یسرائیل ھیوم ” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غیر قانونی ریاست اسرائیل کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے سے پہلے پہلے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے لیے 800 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دینے میں دیر نا کریں، جہاں پہلے ہی تقریباﹰ ساڑھے چار لاکھ یہودی آباد ہیں۔
رپورت میں مقبوضہ فلسطینی علاقے کے طور پر مغربی کنارے کا نام نہیں لیا گیا بلکہ اس کے لیے ‘یہودا و السامرہ‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی، جو کہ ویسٹ بینک کے علاقے کا وہ نام ہے، جس کا ذکر یہودیوں کی مقدس کتاب میں ملتا ہے۔