(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امارات کی جانب سے فراہم کردہ آکسیجن پروڈکشن یونٹ غزہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مدد کیلئے فراہم کیا گیا ہے جو فلسطینی باشندوں کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے۔
غزہ میں الفتح کی اصلاحی تحریک کے ترجمان عماد محسن نےآکسیجن پروڈکشن یونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ 14 سالوں سے معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ کیلئے کورونا وائرس سے متاثرین کی ممکناء امداد کے تحت گذشتہ روز رفح گذر گاہ کے ذریعے آکسیجن پروڈکشن یونٹ فراہم کیا گیا ہے جو 16 دسمبر کو 14.4 ٹن طبی سامان کی فراہمی کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ اور دیگر حکام نے آکسیجن پروڈکشن یونٹ کو وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غزہ میں صحت کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔