• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی فوجیوں کی گولہ باری سے ایک مزاحمت کار زخمی

جمعہ 18-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_israeli-tank27

ایک فلسطینی مزاحمت کار اس وقت شدید زخمی ہوا جب قابض اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مضافات میں مجاہدین کے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔ ایمبولنس سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مضافات میں ابسان گاوں میں ٹینکوں کے ذریعے مجاہدین کے ایک گروپ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک مزاحمت کار زخمی ہوا ،جسے فوری طور پر ناصر گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس گاوں کی طرف تین گولے داغنے کی تصدیق کر دی ہے۔ قابض اسرئیلی فورسز جمعرات کی صبح ، رفح کے مشرق میں ،زرعی زمینوں میں بلڈوزروں سمیت داخل ہوئے اور زمین کے ایک وسیع رقبے کو بلڈوز کر دیا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جمعرات طلوع فجر کے موقع پر چھاپے مار کر 11فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق قلقلیہ ،الخلیل ،بیت لحم اور جنین میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ قابض فورسز نے جمعرات کو ہی نابلس میں مازان الدنبک نامی نوجوان کو پھر گرفتار کیا،انہیں 8سال حراست میں رکھنے کے بعد صرف ایک ماہ پہلے رہا کیا گیا تھا۔ اسی دوران صہیونی آبادکاروں نے جنین ضلع کے بارتا گاوں میں فلسطینیوں کے دسیوں زیتون اور بادام کے درختوں کو آگ کی نذر کر دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.