(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل انتظامیہ نے بے بنیاد الزامات لگا کر فلسطینی قیدیوں کی نظربندی میں 6 ماہ کی مزید توسیع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی عدالت کی جانب سے شمال مغرب میں واقع بیت عنان کے رہائشی 2 فلسطینی بھائی معز المطری اور محمد المطری کی غیر قانونی انتظامی نظربندی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی جیل میں قید فلسطینی بھائیوں کو قابض فوج نے پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں ان کے گھر سے حراست میں لیتے ہوئے مسلسل نظربندکر رکھا ہےجس کے باعث معز المطری اور محمد المطری کے خاندان کو اب تک ان سے ملاقات کا موقع فراہم نہیں کیا گیا ہے۔