(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی غاصب صہیونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے لیے صہیونی جیل انتظامیہ ایسی سزائیں تجویز کر تی ہے جسکاعالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جاچکا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدی کلب برائے فلسطینی اسیران کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کےمطابق1967 سے لےکراب تک اسرائیلی بدنام زمانہ جیلوں میں قید 226 فلسطینی قیدی شہید کیے جاچکے ہیں جن پر مقدمات کی آڑ میں قید کےدوران بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث مظلوم فلسطینی قیدیوں کی شہادت ان کے مقدمات کی سماعت کےدوران ہی واقع ہوگیں۔
قیدی کلب کے نمائندے کے مطابق ان بے بس فلسطینی قیدیوں کے علاوہ صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست سے رہائی پانے والے متعدد ایسے قیدی جو صہیونی حراست میں ایک مدت تک خوفناک تشدد جھیلنے کے بعد مختلف سنگین نوعیت کی چوٹوں اور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث زیادہ عرصہ نہیں جی سکے۔
واضح رہےکہ قابض ریاست کی غاصب صہیونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے لیے صہیونی جیل انتظامیہ ایسی سزائیں تجویز کر تی ہے جس کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جاچکا ہے تاہم صہیونی جیلوں میں کئی جیلیں جو کہ بدنام زمانہ ہیںان میں اوفر جیل بدنام ترین جیل خانہ ہے جہاں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔