(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے جینن اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں جھڑپوں کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتارکیا جبکہ2 نوجوانوں کو ٹانگ میں گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
فلسطینی مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی قابض فوج نے جینن کے جنوب میں قباطیہ قصبے سے 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا
تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے27سالہ فلسطینی نوجوان يوسف جاسر نزال اور 28 سالہ محمد راغب كميل کو ان کےگھر سے تلاشی کےدوران حراست میں لیا تاہم ان میں سے ایک نوجوان کو مزاحمت کے نتیجے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب بیت المقدس ،الخلیل اور قلقیلیہ سمیت دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔