(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے کریم یوسف کو 23 نومبر 1981 میں قابض صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں اور ایک صیہونی فوجی کو جہنم واصل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزاسنائی تھی۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے شہر "عارہ ” کے رہائشی 65 سالہ فلسطینی شہری کریم یوسف اپنی قید کے 39 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں، کریم یوسف دنیا کے جیلوں میں سب سے قدیم قیدی بھی ہیں۔
کریم یوسف کو 1981میں صیہونی فوج نے غیر قانونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں اور ایک صیہونی فوج کو جہنم واصل کرنے کے الزام میں 40 سال عمر قید کی سزاسنائی تھی ۔